افریقی ملک کانگو میں مسلح افراد کا جیل پر حملہ ،800 قیدی فرار

بریکنگ نیوز ٹوڈے : مسلح افراد نے افریقی ملک کانگو کی جیل سے 800 سے زائد قیدیوں کو فرار کروا دیا،مسلح افراد نے رات گئے جیل پر حملہ کیا اور قیدیوں کو فرار کروا دیا ۔

 

نیوز ٹوڈے : جیل حکام کے مطابق قیدیوں کو فرار کروانے میں  ایک مسلح تنظیم ملوث ہے، بوٹمبو شہر میں واقع مرکزی جیل میں رات گئے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دو پولیس افسران اور ایک شہری  بھی ہلاک ہو گیا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : کانگو کی فوج کے ترجمان نے کہا کہ حملہ آور بھاری اسلحہ سے لیس تھے جن کی تعداد 80 کے قریب تھی،انہوں نے کہا کہ اس حملے میں ایک یا ایک سے زیادہ مسلح تنظیم  کے ملوث ہونے کے امکانات ہیں ، انہوں نے بتایا کہ اسلح بردار افراد جیل توڑ کر اندر داخل ہوئے اور تمام قیدیوں کو رہا کروا دیا۔

 

واضح رہے کہ فوجی ترجمان نے بیان دیا ہے کہ اس حملے کے پیچھے یوگینڈا کا مسلح گروپ ملوث ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ 2020 میں بھی اسی تنظیم نے کانگو کی جیل سے 1300 قیدیوں کو فرار کروانے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا ۔

 

مزید پڑھیں : کیو با: تاریخ کی بدترین آتشزدگی پر فائر فائٹرز نے پانچ روز بعد قابو پا لیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+