روس اور ایران کے بڑھتے ہوئے تعلقات سے امریکہ کو تشویش لاحق،محکمہ خارجہ نے اس قربت کو عالمی خطرہ قرار دے دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : واشنگٹن: امریکا  کے محکمہ خارجہ نے روس ایران کی قربت کو عالمی خطرہ قرار دے دیا ہے ،امریکا نے  ایران کے روسی ساختہ “خیام” نامی  سیٹ لائٹ کو خلا میں چھوڑے جانے کے بعد  اس امر کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ  ایران اور روس کے درمیان بڑھنے والا تعاون عالمی برادری کے لیے سنگین مسائل پیدا کر سکتے ہیں ۔

 

نیوز ٹوڈے : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا   وہ اس بات سے آگاہ ہیں کہ روس نے ایران  کے نام پر جاسوسی کی اعلی صلاحیتوں کا حامل سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے،روس  کا اصل مقصد یوکرین کو نقصان پہنچانا اور اس کی جا سوسی کرنا ہے،تاہم روس کا یہ منصوبہ خطر ناک نتائج پیدا کر سکتا ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : امریکی محکمہ خارجہ نے روس کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدام کی مذمت کی اور دنیا کو پیغام  دیا کہ روس جو کچھ کر رہا ہے یہ  سراسر عالمی قوانین کی خلاف ورزی  ہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ یوکرینی شہریوں کو آ ج جن مشکلات کا سامنا ہے اس کا ذمہ دار صرف روس اور اس کی جارحانہ حکمت عملی ہے۔

 

مزید پڑھیں : مغربی ممالک نے یوکرینی فوج کی امداد کے لیے 1.5 ارب یورو اکٹھے کرنے کا اعلان کر دیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+