اسرائیل اور ترکیہ کے مابین سفارتی تعلقات مکمل طور پر بحال

بریکنگ نیوز ٹوڈے : وزیراعظم اسرائیل یائر لاپد اور ترک صدر طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور ترکیہ کے مابین تعلقات مکمل طور پر بحال ہو چکے ہیں ۔

 

نیوز ٹوڈے : دونوں ممالک نے اپنے سفیروں اور قونصل جنرلز کو دوبارہ تعینات کرنے کا  اعلان بھی کر دیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ دونو ں ممالک کی جانب سے جلد ہی سفارتی تعلقات میں مثبت پیش رفت نظر آئے گی ۔

 

یائرلاپد کا کہنا تھا کہ ترکیہ کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنا علاقائی استحکام سمیت دو طرفہ معاشی اور تجارتی  اقدام کے لیے نہایت مفید ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : ترک صدر اردوان نے انقرہ میں سفیروں کی ایک تقریب میں کہا کہ تعلقات بحال ہونے سے ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کرسکیں گے،انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترکیہ ہمیشہ فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیشہ اس پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز بلند کرے گا ۔

 

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے سفارتکاروں کے درمیان  روابط شروع ہونے کی اطلاع ملی ہے جس کے باعث امید کی جا رہی ہے کہ تعلقات جلد ہی استوار ہو جا ئیں گے ۔

 

یاد رہے کہ ماضی میں بھی دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات فلسطین کی وجہ سے خراب ہوئے،ترکیہ کا ماننا ہے کہ فلسطینیوں کو ان کے حقوق  ملنے کی بجائے ان پر ظلم و ستم  کیا جا رہا ہے ۔

 

مزید پڑھیں  : چین میں شدید گرمی کی لہر،درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر گیا،حکام کی جانب سے الرٹ جاری

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+