شاعری چرانے کا الزام، امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ پر 1 ملین ڈالرز ہرجانے کا مقدمہ درج
- 26, اگست , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو 1 ملین ڈالرز کے کاپی رائٹ کے ایک نئے مقدمے کا سامنا ہے۔
نیوز ٹوڈے : امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے خلاف مصنفہ ٹریسا لا ڈارٹ نے 23 اگست کو ٹینیسی کی ایک وفاقی عدالت میں ایک شکایت درج کروائی ہے۔
واضح رہے کہ ٹریسا لا ڈارٹ نے ٹیلر سوئفٹ پر 1 ملین ڈالرز سے زیادہ کا مقدمہ کیا ہے اور الزام عائڈ کیا ہے کہ گلوکارہ نے 2019ء میں ریلیز ہونے والے البم ’لوور‘ کے لیے ان کی 2010ء میں شائع ہونے والی شاعری کی کتاب ’لوور‘ سے مواد چوری کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق اس مقدمے میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ ناصرف گلوکارہ کے البم کا عنوان ان کی شاعری کی کتاب سے ملتا ہے بلکہ کانٹینٹ بھی ایک جیسا ہی ہے۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : لا ڈارٹ نے یہ الزام بھی لگایا ہے کہ گلوکارہ نے اپنے البم کے لیے جو گرافکس اسٹائل اور تھیم استعمال کی ہے وہ بھی ان کی کتاب سے بہت ملتی جلتی ہے، جسے یہ کہہ کر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ یہ محض اتفاق ہے۔
یاد رہے کہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی جانب سے ابھی تک اس معاملے پر کو ئی بیان سامنے نہیں آ یا ۔
مزید پڑھیں : پاکستانی فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ ' کی سرحدوں کے پار بھی مقبولیت ،بھارتی مداحوں کا بے صبری سے ریلیز کا انتظار
تبصرے