اداکارہ میرا کی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے نیو یارک میں پرفارمنس

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان کی معروف اداکارہ میرا کی نیویارک میں پرفارمنس دیتے ہوئے نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے اور ان کی جانب سے میرا کے اس اقدام کو خوب سراہا گیا ۔

 

نیوز ٹوڈے  : اداکارہ  میرا نیویارک کے علاقے بروکلین میں بیچ سڑک پر دلہن کی طرح سرخ جوڑا زیب تن کرکے پنجابی گانے پر ڈانس کر رہی ہیں اور شائقین ان کی پرفارمنس سے لطف اٹھا رہے ہیں ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ اس بار ان کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین  کی جانب سے  ان کو تنقید کی بجائے  سراہا جا رہا ہے ، اس کی وجہ یہ بتائی جا رہی  ہے کہ اداکارہ میرا نیویارک میں ڈانس پرفارمنس کے ذریعے پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی مدد کے لیے پیسے جمع کر رہی ہیں ۔

 

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سوشل میڈیا صارفین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’’سیلاب زدگان کے لیے فنڈ ریز کرنے کی خاطر’’آج میں نے نیویارک میں پرفارم کیا۔ میری تمام مسلمانوں سے خلوص دل سے گزارش ہے تمام لوگ قوم کی خاطر اپنے گھروں سے نکل کر ان کی مدد کریں ۔

 

مزید پڑ ھیں : شاعری چرانے کا الزام، امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ پر 1 ملین ڈالرز ہرجانے کا مقدمہ درج

 

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+