نئی دہلی خواتین کے لیے غیر محفوظ ترین شہر قرار دے دیا گیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ایک سروے کے مطابق بھارت میں نئی دہلی خواتین کے لیے سب سے غیر محفوظ شہر قرار دے دیا گیا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : بھارت کے نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو  نے ہال ہی میں ایک رپورٹ شائع کی ،رپورٹ میں  جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2021 میں روزانہ دو کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے :دہلی میں سالانہ بنیادوں پر خواتین کے خلاف جرائم میں 15 فیصد اضافہ ہواجبکہ  14 ہزار جرائم رپورٹ ہو چکے ہیں ۔

 

واضح رہے کہ پچھلے سال نئی دہلی میں 1200 زیادتی کے کیسز رپورٹ ہوئے مگر دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کولکتہ محفوظ ترین شہر قرار پایا جہاں پورے سال میں 11 زیادتی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

 

یاد رہے کہ دہلی میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے 833 واقعات رپورٹ ہوئے، یہ بھارت کے کسی بھی شہر میں بچوں کے خلاف جرائم کاتاریخی  ریکارڈ ہے۔

 

بھارت میں جرائم عروج پر ہیں  ،خواہ جرائم مسلمانوں کے خلاف ہوں یا  دوسرے  مذاہب کے لوگو ں کےخلاف،اب اقلیت کے ساتھ ساتھ اکثریت رکھنے والی ہندو برادری کو بھی مشکلات اور خوف کا سامنا ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : روس نے یورپی ملکوں پر ایسے جوابی حملے شروع کر دیے ہیں کہ یورپ میں کہرام مچ گیا ہے

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+