ایف بی آئی کا بڑا انکشاف ، ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر سے جوہری راز سے متلعق انتہائی خفیہ دستاویز برآمد

بریکنگ نیوز ٹودے : حال ہی میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر امریکی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی ایف بی آئی کی جانب سے چھاپہ مارا گیا، اس واقع کے بعدامریکی میڈیا  کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے  کہ ایف بی آئی کے چھاپے میں امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر سے جوہری راز پر مبنی انتہائی خفیہ دستاویز  بر آمد ہو ئی ۔

 

نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دستاویز میں ایک غیر ملکی طاقت کی جوہری صلاحیت اور دفاع کا ذکر ہے، دستاویز اتنی حساس ہے کہ صرف صدر یا کابینہ کا رکن ہی اس تک رسائی کی اجازت دے سکتا ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : امریکی میڈیا کی جانب سے واضح کیا گیا  کہ اس قسم کی دستاویزات تک رسائی کے لیے خصوصی اجازت درکار ہوتی ہے، انتہائی حساس مواد کے جائزے کے لیے ایف بی آئی اور اٹارنی کو خصوصی اجازت لینی پڑی،تاہم اجازت کے بعد معاملے  پر مزید تحقیق شروع کی گئی ۔

 

یاد رہے کہ امریکی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی ایف بی آئی نے رواں ماہ 8 اگست کو فلوریڈا میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مارالاگو ریزورٹ پر چھاپہ مارا تھا۔

 

مزید پڑ ھیں  : یمن میں القاعدہ کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ،21اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+