بھارتی ریاست بِہار میں دریا کا پانی خشک ہونے پر قدیم مسجد نمودار ہو گئی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : بھارت کی  ریاست بہار میں دریا کا پانیخشک ہونے پر وہاں ایک مسجد نمودار ہو گئی جو 30 سال قبل ڈیم بننے کی وجہ سے زیر آب آگئی تھی اور مسجد اب بھی اپنی اصل حالت میں ہے جسے دیکھنے کے لیے لوگ دور دراز کے علاقوں سے آرہے ہیں۔ 

 

نیوز ٹوڈے : کشمیر  ی میڈیا کی رپورٹس  کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے ضلع نواڈا میں خشک سالی کے باعث دریا کا پانی خشک ہوگیا اور پھولواریہ ڈیم کا جنوبی حصہ خالی ہونے سے وہاں  ایک مسجد  نمودار ہو ئی۔

 

علاقے کے مقامیوں کا کہنا ہے کہ اس مسجد کا نام نوری مسجد ہے اور یہ اپنے فن تعمیر کے اعتبار سے 600 سال قدیم لگتی ہے۔

 

دوسری جانب کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ مسجد 20 ویں صدی میں بنی تھی تاہم 1985 میں پھلواریہ ڈیم کی تعمیر کے بعد مسجد زیر آب آگئی تھی۔

 

بھارت کے شہریوں کی بڑی تعداد مسجد دیکھنے پہنچ گئی۔ مسجد حیران کن طور پر 30 سال زیر آب رہنے کے باوجود تاحال قائم و دائم ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : مکینوں کا کہنا ہے کہ 1979 میں پھلواریہ ڈیم کی تعمیر پر کام شروع ہونے سے پہلے یہاں بڑی آبادی رہتی تھی جنہیں ڈیم کی تعمیر کے لیے بے دخل کیا گیا تھا اور یہ پورا علاقہ حکومت نے حاصل کر لیا تھا۔

 

مزید پڑ ھیں  : ایف بی آئی کا بڑا انکشاف ، ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر سے جوہری راز سے متلعق انتہائی خفیہ دستاویز برآمد

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+