ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : معروف ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی سفیر انجلینا جولی جلد ہی سیلاب  سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گی۔ 

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ پاکستان کا دورہ کرنے کے حوالے سے ابھی تک انجلینا جولی کا اپنا کوئی بیان  منظر عام پر نہیں آیا۔

 

البتہ، ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کچھ میڈیا رپورٹس میں یہ کہا جارہا ہے کہ اداکارہ نے پاکستان کا ویزا حاصل کرنے کے لیے درخواست دی ہے تا کہ وہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں  علاقوں کا دورہ کر سکیں ۔

 

واضح  رہے کہ انجلینا جولی جب سے اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر مقرر ہوئی ہیں، کئی بار پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں، اداکارہ نے آخری بار پاکستان کا دورہ 2010ء میں کیا تھا، اس وقت بھی ملک کے کئی علاقوں کو سیلاب کی وجہ سے کافی جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : یاد رہے کہ مون سون کی لگاتار بارشوں  کے باعث پاکستان بھر میں   پچھلے دنوں اونچے درجے کا سیلاب رونما ہوا جس میں کم از کم 1500 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ  لاکھوں لوگ بے گھر ہو گئے ۔

 

مزید پڑ ھیں : فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا ریلیز سے پہلے ہی بڑا ریکارڈ

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+