محمد رضوان نے بابر اعظم کا ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا ،ٹی ٹوئنٹی کی 52 اننگز میں 2000 رنز مکمل کر لیے

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستانی وکٹ کیپر اور اوپننگ  بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 2000 رنز مکمل کرلیے۔ 

 

نیوز ٹوڈے :محمد رضوان  نے 52 اننگز میں2000 رنز کا ہدف عبور کرکے بابر اعظم کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا،  جس کے بعد پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے والے بیٹرز میں شامل ہو گئے ہیں ۔ 

 

رضوان نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اپنی اننگز کے دوران 57واں رن بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ بابر اعظم نے بھی 52 اننگز میں 2 ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنائے تھے۔

 

دوسری جانب بھارت کے ویرات کوہلی 56 اننگز میں 2 ہزار رنز بنا کر اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

 

خیال رہے کہ محمد رضوان کی کارکردگی پچھلے دو سال سے  بہترین رہی ہے،انہوں نے  کئی ٹورنامنٹ کے بڑے میچز میں پاکستان کو جتوا  نے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

 

مزید پڑ ھیں : بھارت 209 رنز کا دفاع کرنے میں ناکام ، آسٹریلیا نے جارحانہ بیٹنگ کے بعد 4وکٹوں سے فتح اپنے نام کر لی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+