بابر اعظم کی شاندار سنچری ، تیز ترین 8000 رنز بنا کر ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے :  پاکستانی کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کرتے ہو ئے سنچری اسکور کر ڈالی جس کے بعد ان نے ناقدین کی جانب سے کوئی بیان سامنے  نہیں آیا ، یاد رہے کہ اس سے قبل بابر اعظم پر   تجزیہ کاروں کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی تھی ۔

 

نیوز ٹو ڈے : بابر اعظم نے 11 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 66 گیندوں پر 110 رنز اسکور کیے ، خیال رہے کہ اس اننگز میں بابر اعظم کا اسٹرائک ریٹ  ایک اعشاریہ ساٹھ تک رہا ۔

 

ماضی میں ایشیاء کپ کی خراب پرفارمنس پر بابر اعظم پر تنقید کی گئی کہ  ان کو پاور پلے کے اوورز میں تیز بیٹنگ کر کے بڑا اسکور کرنا چاہیے تا کہ اگلے اوورز میں نیچے آنے والے بیٹرز پر زیادہ دبائو نہ پڑے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : بابر اعظم نے سنچری بنا کر   ایک اور ریکارڈ توڑ دیا ہے جس کے بعد  وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تیز ترین 8000 رنز بنا کر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ  ٹی ٹوئنٹی میں دو بار سنچری مارنے والے وہ   پہلے قومی بیٹر ہیں ۔

 

مزید پڑ ھیں: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ :بابر اور رضوان کی جارحانہ ڈبل سنچری پارٹنر شپ کے بعد پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+