بھارت نے آسٹریلیا کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : بھارت نے تیسرے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی ہے جس کے بعد بھارتی ٹیم کی پرفارمنس پر اٹھنے والے سوالات  اب کچھ دیر کے لیے خاموش ہو جائیں گے ۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ حیدر آباد دکن میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 186 رنز بنائے جو کہ ایک بڑا ٹارگٹ سمجھا جا رہا تھا  تاہم بھارتی ٹیم نے باآسانی اس  ہدف کو عبور کیا اور فتح سمیٹ لی ۔

 

خیال رہے کہ مہمان ٹیم آسٹریلیا کے ٹم ڈیو نے 54 اور کیمرون گرین نے 52 رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں۔

 

دوسری جانب بھارت نے 187 رنز کا ہدف 4 وکٹ کے نقصان پر صرف ایک گیند پہلے حاصل کیا۔

 

بھارت کی طرف سے سوریا کمار یادیو نے 69، ویرات کوہلی نے 63 اور ہاردیک پانڈیا نے 25 رنز ناٹ آؤٹ کی باری کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : سوریا کمار یادیو میچ کے اور ایکسر پٹیل سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

 

رواں سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے بھارت کے لیے یہ جیت کافیا معنی خیز ثابت ہو سکتی ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : پاکستان بمقابلہ انگلینڈ : پاکستان کی چوتھے میچ میں انگلینڈ کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست ،7 میچز کی سیریز 2-2 سے برابر

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+