ولادیمیر پیوٹن نے سابق امریکی انٹیلی جنس افسر "ایڈورڈ اسنوڈن "کو روسی شہریت دینے کا اعلان کر دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : روسی  صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے امریکا کے سابق انٹیلی جنس افسر ایڈورڈ اسنوڈن کو روسی شہریت دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : سابق امیرکی انٹیلی جنس افسر اسنوڈن نے 2013ء میں امریکی خفیہ ادارے نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے مقامی اور بین الاقوامی نگرانی آپریشنز کی خفیہ فائلیں لیک کی تھیں ۔

 

اس واقع کے بعد انہوں نے روس میں پناہ حاصل کرنے کے لیے درخواست کی اور ان کو روسی شہریت دے دے گئی۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : دوسری جانب امریکی حکام اسے کئی برس سے امریکا واپس لے جا کر جاسوسی کا مقدمہ چلانا چاہتے تھے مگر وہ اس منصوبے میں ناکام رہے ۔

 

خیال رہے کہ 2020ء میں روس نے اسنوڈن کو مستقل رہائش کا حق دے دیا تھا جس سے اس کی روسی شہریت کی راہ ہموار ہوئی۔

 

واضح رہے کہ امریکا اور روس کے درمیان جاسوسی کا یہ کھیل بہت پرانا چلا آ رہا ہے جو کہ خاص کر کولڈ وار کے دوران شروع ہوا اور آج تک ختم ہونے  میں نہیں آیا ،امریکا کی جانب سے روس  کے اس اقدام کی شدید مذمت کی جا رہی ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : امریکا نے یوکرین کو سول سیکیورٹی امداد کے تحت مزید 45 کروڑ 75 ہزار ڈالر کی بھاری رقم دینے کا اعلان کر دیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+