پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری،نائب کپتان شاداب خان اور فاسٹ بالر نسیم شاہ فٹ قرار
- 27, ستمبر , 2022

بریکنگ نیوز ٹوڈ ے: پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے ، رپورٹ کے مطابق نائب کپتان شاداب خان اور فاسٹ بالر نسیم شاہ کو فٹ قرار دے دیا گیا ہے ۔
نیوز ٹوڈے : دونوں کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف لاہور میں ہونے والی میچز میں شرکت کر کے جلوہ گر ہونگے ۔
اس سے قبل دونوں کھلاڑیوں کو آرام دینے کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا ۔
یاد رہے کہ ایشیاء کپ 2022ء میں پاکستان کے فاسٹ بالز نسیم شاہ اور نائب کپتان کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا گیا ، دونوں کھلاڑیوں نے نہ صرف اپنی بالنگ سے حریف ٹیم کو پریشان کیا بلکہ فیلڈنگ کے شعبے میں ب اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی سیریز 2-2 سے برابر ہے اور بقیہ تین میچز بدھ سے لاہور میں کھیلے جا ئیں گے ۔
مزید پڑ ھیں : پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے نوجوان کھلاڑیوں کے مستقبل کیلئے برازیلین فٹبال کوچ کی خدمات حاصل کر لیں

تبصرے