پاکستان کی انگلینڈ کو 6 رنز سے شکست ، قومی ٹیم کو 7 میچز کی سیریز میں ایک میچ کی بر تری حاصل

بریکنگ نیوز ٹوڈ ے : پاکستان نے انگلینڈ کو  پانچویں میچ میں شکست دے کر 7 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک میچ کی بر تری حاصل کر لی ہے ۔

 

نیوز  ٹوڈے : پاکستان نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے  کے بعد شکست دی  جس میں  اپنا ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے بہترین بالنگ کا مظاہرہ کیا اور فتح ٹیم کے نام کی ۔

 

واضح رہے کہ ایک وقت میچ بالکل انگلینڈ کے ہاتھ میں چلا گیا تھا کہ جب  انگلش کپتان موئن علی جارحانہ بیٹنگ کر رہے تھے ، تام عامر جمال کے آخری اوور  نے انگلش ٹیم  کی ایک نا چلنے دی۔

 

پاکستان پانچویں میچ میں بھی  کمزور بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہو ئے صرف 146 کا ہدف ہی دے سکا ،جو کہ آج کل کے دور میں ٹی ٹوئنٹی کا بہت کم اسکور سمجھا جاتا ہے ، تاہم بابر اعظم کی اعلیٰ کپتانی اور  بالرز کی  عمدہ بالنگ نے پاکستان کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا ۔

 

دوسری جانب اس دفعہ بھی پاکستان  کا بیٹنگ آرڈر محمد رضوان کے رحم و کرم پر رہا  اور انہی کے  اسکور کے باعث  پاکستان اتنا ہدف  دینے میں کامیاب ہوا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ مسلسل خراب بیٹنگ پر پاکستان کے مڈل آرڈر پر بہت سے سوالات اٹھ رہے ہیں جن کا ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے کو ئی خاطر خواہ جواب سامنے نہیں آیا ۔

 

مزید پڑ ھیں : لاہورانگلینڈ کی ٹیم سے عام شہریوں کی ملاقات،کابینہ کمیٹی کا ردِعمل سامنے آگیا، جانیے خبر کی تفصیل۔۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+