شان مسعود کو انگلش کاؤنٹی ٹیم 'یارکشائر' کا کپتان مقرر کردیا گیا

دانیال احمد خان
30 September,2022

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان  کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود کو انگلش کاؤنٹی یارکشائر کا کپتان  بنا دیا گیا ہے ،جس پر ٹیم مینجمنٹ کافی مطمئن دکھائی دے رہی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شان مسعود 2023 کے سیزن میں تمام فارمیٹس میں کپتانی  کے فرائض سر انجام دیں گے ۔

 

کائونٹی ٹیم یارکشائر کے کوچ اوٹس گبسن کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے شان مسعود سے بات ہوچکی ہے اور انہیں کپتان مقرر کرنے سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم پر امید ہے کہ شان مسعود کو کپتان مقرر کرنے سے ٹیم میں کافی حد تک بہتری واقع ہو سکتی ہے ۔

 

دوسری جا نب برطانوی میڈیا کے مطابق بائیں ہاتھ کے بیٹر شان مسعود نے یارکشائر کے ساتھ دو سال کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : خیال رہے کہ شان مسعود اس وقت اپنی بہتری فارم میں ہیں اور انہوں نے اس بات کو ثابت بھی کر دیا ہے ، اس سے قبل شان مسعود نے  پی ایس ایل میں بھی عمدہ کارکردگی دکھائی اور  مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ حاصل کیا ۔

 

مزید پڑ ھیں: بھارتی تیز گیند باز جسپریت بمرا کمر میں انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے ڈراپ

 

Share This Article