12 غیر ملکی کھلاڑی جونیئر کرکٹ لیگ کھیلنے پاکستان پہنچ گئے

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان جونیئر کرکٹ لیگ میں شرکت  کرنے کے لیے 12 غیرملکی کھلاڑیوں کی لاہور آمد شروع ہو چکی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے :میڈیا رپورٹس کے مطابق لیگ کھیلنے کے لیے مزید بارہ کھلاڑی آئندہ دو سے تین دن میں پاکستان   آئیں گے   جس کے بعد پریکٹس سیشن کا آغاز کیا جا ئے گا ۔

 

گوجرانوالہ جائنٹس کے تھامس کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم مینٹور شعیب ملک سے ملنے کے منتظر ہیں، لیگ سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بھرپور موقع ملے گا۔

 

واضح رہے کہ پاکستان جونیئر کرکٹ لیگ کا آغاز چھ اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

 

خیال رہے کہ انٹرنیشنل جونیئر کرکٹ لیگ تاریخ میں پہلی دفعہ صرف پاکستان میں کروائی جا رہی ہے جس سے  نہ صرف پاکستان بلکہ  غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی کافی حد تک فائدہ ہو سکتا ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : ماہرین اسپورٹس اور تجزیہ کاروں کہنا ہے کہ اس اقدام کا  سارا کریڈٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کو جاتا ہے جس نے  نہ صرف اپنے جوانوں کے لیے بلکہ پوری دنیا سے جوان کھلاڑیوں کی تربیت کا بیڑہ اٹھایا ہے ۔

 

مزید  پڑ ھیں : پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کا چھٹا ٹی ٹوئنٹی آج شام 7:30 بجے لاہور میں کھیلا جائے گا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+