بابر اعظم اوپنر نہیں ہے

دانیال احمد خان
04 October,2022

بریکنگ نیوز ٹوڈے : گزشتہ برس پی ایس ایل جیتنے والی ٹیم لاہور قلندرز کے بالنگ کوچ عاقب جاوید  نے حال ہی میں بابر اعظم  سے متعلق ایک بیان جاری کیا۔

 

نیوز ٹوڈے : عاقب جاویدنے بیان دیا کہ  بابر اعظم  چاہے دنیا میں بہترین بلے بازوں میں شامل ہوتے ہیں مگر   وہ ایک اوپننگ بیٹسمین نہیں ہیں ۔

 

انہوں نے  کہا کہ کر کٹ اب بہت حد تک بدل چکی ہے   جس کی وجہ سے  کئی ٹیموں نے اپنے مائنڈ سیٹ اور کھیلنے کے طریقے کار کو بدل دیا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ اوپنر صرف ٹیم کو اچھا آغاز دے سکتے ہیں لیکن ٹیم کو میچ نہیں جتوا سکتے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : عاقب جاوید  نے بابر اعظم کا ویرات کوہلی سے موازنہ کرتے ہو ئے کہا کہ ویرات کوہلی چوتھے نمبر پر آ کر ٹیم کو میچ جتواتا ہے ، اگر بابراعظم اتنا بڑا کھلاڑی ہے تو وہ بھی چوتھے نمبر پر آ کر پاکستان کو میچ جتوائے ۔

 

یاد رہے  کہ ایشیاء کپ اور انگلینڈ سے ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،سوشل میڈیا  پر بھی صارفین کی جانب سے کھلاڑیوں  کی کارکردگی کو لے کر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں ۔

 

مزید پڑ ھیں: جسپریت بمرا کے ان فٹ ہونے کے بعد فاسٹ بولر محمد سراج بھارتی اسکواڈ میں شامل

Share This Article