شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں ڈاؤن ٹاؤنز بنانے کا اعلان کر دیا
- 04, اکتوبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملک میں ڈاؤن ٹاؤنز بنانے کا اعلان کر دیا۔
نیوز ٹوڈے : عرب میڈیا کے مطابق بڑے شہروں میں کثیر المقاصد بستیاں تعمیر کرنے کیلئے سعودی ڈاؤن ٹاؤن کمپنی قائم کی جائے گی جو اس خاص کر اس منصوبے پر کام کرے گی ۔
ڈاؤن ٹاؤن کمپنی پرائیوٹ سیکٹر کی شراکت سے 12 بڑےشہروں کا نیا بنیادی ڈھانچہ قائم کرے گی۔
ڈاؤن ٹاؤنز کاروبار، سیاحت، تفریح اور آباد کاری میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع مہیا کریں گے،اس کے علاوہ نوجوانوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا ہونگے۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : دوسری جانب مدینہ منورہ سمیت بڑےشہروں میں ایک کروڑ مربع میٹر سے زیادہ رقبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سعودی ولی عہد کے مطابق 2030 تک سعودی عرب کو بالکل بدل دیا جا ئے گا اور دبئی کے طرز کی بڑی بڑی عمارتیں تعمیر کی جا ئیں گی ۔
مزید پڑ ھیں : ایرانی سپریم لیڈر نے ملک میں جاری مظاہروں اور خانہ جنگی کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو قرار دے دیا
تبصرے