کرکٹ کے بعد اب ایم ایم اے کے رنگ میں پاک بھارت مقابلہ ہفتے کو ہو گا

بریکنگ نیوز ٹوڈے :کرکٹ کے دلچسپ مقابلوں کے بعد اب  ایک اور پاک بھارت مقابلے کا انتظار کیا جا رہا ہے ،  پاکستان اور بھارت کے ایم ایم اے فائٹرز کا ٹاکرا ہفتہ کو ہوگا۔

 

نیوز ٹوڈے : ایم ایم اے کے رنگ میں پاکستان کے عبداللّٰہ چانڈیو بھارتی حریف محمد شعیب سے مقابلہ کریں گے۔

 

واضح رہے کہ پاکستان کے مکس مارشل آرٹ نیشنل چیمپئن عبداللّٰہ چانڈیو اور بھارتی فائٹر محمد شعیب کے مابین میچ 18 اکتوبر کو کھیلا جا ئے گا ۔

 

یاد رہے کہ عبداللّٰہ چانڈیو گزشتہ 15 فائٹس میں ناقابلِ شکست رہے ہیں، انہوں نے 10 فائٹس میں حریف کو ناک آؤٹ بھی کیا ہے،اسی بدولت ان کو اس میچ کا فیورٹ کھلاڑی قرار دیا جا رہا ہے ۔

 

عبداللّٰہ نے اپنی آخری فائٹ مارچ 2022 کو افغانستان کے خلاف کھیلی تھی۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : دو حریف ممالک کے درمیان مکس مارشل آرٹ کی آخری فائٹ گزشتہ برس دسمبر میں ہوئی تھی جس میں پاکستان کے احمد مجتبیٰ نے بھارت کے راجو کو 56 سیکنڈز میں ناک آؤٹ کر کے  باآسانی شکست دے دی تھی ۔

 

مزید پڑ ھیں : بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ :جنوبی افریقہ نے تیسرے میچ میں بھارت کو باآسانی شکست دے دی ،سیریز بھارت کے نام

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+