تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دے دی
- 07, اکتوبر , 2022

بریکنگ نیوز ٹوڈے : تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے دی ہے ، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کو 168 رنز کا ہدف دیا،جس میں محمد رضوان کی شاندار اننگز نے مرکزی کردار ادا کیا ۔
نیوز ٹوڈے : محمد رضوان نے ایک دفعہ پھر پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ کو سنبھالتے ہوئے78 رنز کی اننگز کھیلی ،دوسری جا نب بابر اعظم 22 رنز بنا کر پویلین لو ٹ گئے ،اوپننگ پارٹنر شپ ٹوٹنے کے بعد شامن مسعود کریز پر آئے اور اچھی بیٹنگ کرتے ہو ئے 31 رنز اسکور کیے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ 168 رنز کے تعاقب میں بنگلا دیش کی ٹیم صرف 146 رنز ہی بنا سکی ، پاکستانی گیند بازوں نے ایک مرتبہ پھر بورڈ پر لگایا ہوا ٹوٹل ڈیفینڈ کیا اور فتح پاکستان کو دلوائی۔
یاد رہے کہ سیریز کا اگلا میچ کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جا ئے گا ۔
مزید پڑ ھیں : ایک سو پچاس سے زائد غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی جے ایل ایونٹ کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کی ہے، رمیز راجہ

تبصرے