گیس سپلائی میں کمی کے باعث برطانیہ کو موسم سرما میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خدشہ درپیش

بریکنگ نیوز ٹوڈے : برطانیہ میں رواں سال  موسم سرما میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خدشہ ہے،یہ خدشہ برطانیہ کو گیس کی سپلائی نہ ملنے کی وجہ سے ظاہر کیا گیا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : انگلش میڈیا کی رپورٹس  کے مطابق نیشنل گرڈ کی جانب سے  3 گھنٹے بجلی کی فراہمی بند کرنے کا  خدشہ  عوام کے سامنے ظاہر کر دیا گیا ہے ۔

 

برطانیہ کے نیشنل گرڈ کے مطابق گیس سپلائی انتہائی کم ہوئی تو 3 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جاسکتی ہے۔

 

نیشنل گرڈ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ بجلی صبح اور شام کے“پیک ٹائمز” میں صارفین کو آگاہ کر کے بند کی جا ئے گی ۔ 

 

دوسری جانب نیشنل گرڈ کے مطابق توقع ہے کہ گھریلو صارفین کی بجلی بند کرنے کی نوبت نہیں آئے گی۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ بجلی پیدا کرنے کے لئے گیس پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے جس کی وجہ سے اب برطانیہ  کو بجلی کی پیداوار کے لیے  سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

 

خیال رہے کہ یوکرین جنگ کے بعد مغرب کی جانب سے روس پر پابندیاں عائد کی گئیں جس کے نتیجے میں روس نے مغربی ممالک کو گیس کی سپلائی روک دی ہے، کئی یورپی ممالک کو گیس کی بندش کی بدولت معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : امریکی فورسز کا شام میں آپریشن ، داعش کے اہم رہنماء ہلاک

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+