کرسٹیانو رونالڈو کلب فٹبال میں 700 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
- 10, اکتوبر , 2022

بریکنگ نیوز ٹوڈے : معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر کے بڑا کارنامہ سر انجام دے دیا ، رونالڈر نے کلب فٹبال میں 700 گولز کر کے تاریخ رقم کر دی ہے ۔
نیوز ٹوڈے : کرس ٹیانو رونالڈو کلب فٹبال میں 700 گولز کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن چکے ہیں ۔
اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے یہ اعزازمانچسٹر اور ایورٹن کلب کے درمیان پریمیئر لیگ کے میچ میں حاصل کیا ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے کیریئر میں 5 کلبز کی جانب سے پروفیشنل فٹبال کھیلی، جس میں ریال میڈرڈ کی جانب سے 450، یووینٹس کیلئے 101 اور اسپورٹنگ لزبن کیلئے 5 گول اسکور کیے ہیں ۔
اس کے علاوہ انہوں نے مانچسٹر یونائیٹیڈ کے ساتھ پہلے دور میں 118 اور موجودہ دور میں اب تک 26 گول اسکور کیے ۔
واضح رہے کہ فٹبال کی تاریخ میں کرسٹیانو رونالڈو کو ہمیشہ ایک سر فہرست رکھا جا ئے گا ، اسٹار فٹبالر نے اپنے کھیل سے پوری دنیا کے لوگوں کے دلوں میں اپنا نام پیدا کر دیا ہے ۔
مزید پڑ ھیں : آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ: انگلینڈ نے آسٹریلیا کو سنسنی خیز میچ کے بعد 8 رنز سے شکست دے دی

تبصرے