عمران اسماعیل نے پی ٹی آئی کا نیا پارٹی سانگ ریلیز کر دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کی جانب سے سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کا نیا پارٹی سانگ  متعارف کرواد یا گیا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ’تبدیلی آئی رے‘ کے بے حد مقبول ہونے کے بعد نیا پارٹی سانگ ’سارے نکلو‘ جاری کیا ہے جو کہ پی ٹی آئی کے ممکنہ طور پر ہونے والے  مارچ کے لیے  مختص کر دیا گیا ہے ۔

 

پی ٹی آئی کے نئے ترانے میں عوام کو سابق وزیر اعظم عمران خان کی مدد کے لیے سڑکوں پر نکلنے کے لیے شاعری کی گئی ہے ۔

 

عمران اسماعیل کا یہ نیا پارٹی سانگ 3 منٹ 59 سیکنڈ پر مشتمل ہے،یاد رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ گانا انتہائی مقبول ہو رہا ہے اور پوری دنیا سے صارفین اس پر اپنی اپنی آراء کا اظہار کر رہے ہیں ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : دوسری جانب عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ سارے نکلو پاکستان کے لیے،انہوں نے کہا کہ یہ   ایک نیا ترانا ہے، عمران خان کا پیغام اس میں اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے، یہ ترانہ عوام کی آواز ہے۔

 

مزید پڑ ھیں : دوست ممالک سے تعلقات خراب کیے،ریاستی اداروں کو تقسیم کیا ،خدا کی قسم عمران خان فراڈیا اور ریاست کا غدار ہے ،وزیر اعظم شہباز شریف

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+