روس کے یوکرین پر میزائل حملے، یورپ کو تشویش لاحق

بریکنگ نیوز ٹوڈے :روس کی جانب سے پیر کے روز یوکرین میں شدید بمباری پر یورپی ممالک کو تشویشلاحق ہو چکی ہے ،ان حملوں کے پیش نظر  فرانس نے یوکرین  کو مزید فوجی امداد دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے یوکرینی ہم منصب وولودومیر زیلنیسکی کو فون کرکے ان کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ،فرانسیسی صدر نے مزید فوجی امداد بھجوانے  پر  زیلینسکی سے مشاورت بھی کی ۔ 

 

خیال رہے کہ روس یوکرین جنگ میں پیر کو ہونے والا حملہ بہت شدید تھا ۔

 

حملے کے  بعد فرانسیسی صدر میکرون  نے  یوکرینی صدر زیلینسکی  سے  رابطہ کیا اور صورتحال دریافت کی ۔

 

انہوں نے وولودومیر زیلنیسکی کے ساتھ ایک کال کے دوران یوکرین پر روسی میزائل حملوں پر اپنی ’انتہائی تشویش‘ کا اظہار کیا اور روس کے اس اقدام کی مذمت بھی کی ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : دوسری جانب میکرون کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر نے اُن حملوں کے بارے میں اپنی انتہائی تشویش کا اظہار کیا۔

 

فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ  روس کے اس  ظلم و جبر کو روکنے کے لیے ہم یوکرین کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے ۔

 

مزید پڑ ھیں : یوکرین کے شہر کیف میں جرمن سفارت خانے کی عمارت پر روس کا فضائی حملہ

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+