پاکستان بمقابلہ انگلینڈ : پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کیلئے انگلینڈ نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے لیے 15 رکنی  اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : ای سی بی کی جانب سے اعلان کیے گئے اسکواڈ میں کپتان بین اسٹوکس، ہیری بروک، جیمی اوورٹن، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی رابنسن، کیٹن جیننگز، لیام لیونگ اسٹون، جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔

 

اس کے علاوہ  انگلش ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں اولی پاپ، ول جیکس، مارک ووڈ، جو روٹ، بین فوکس اور جیک لیچ بھی اس اسکواڈ کا حصہ ہیں ۔

 

انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اسٹیورٹ براڈ کو سلیکشن کے لیے زیر غور نہیں لایا گیا،تاہم انگلش کرکٹ حکام کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کو ئی تفصیل سامنے نہیں آ ئی ۔

 

واضح رہے کہ دونوں ٹیمز کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز رواں برس  یکم دسمبر سے شروع کی جا ئے گی۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : یاد رہے کہ پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی، دوسرا 9 دسمبر سے ملتان اور تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں  کھیلا جا ئے گا ۔

 

مزید پڑھیں : انگلینڈ نے آسٹریلیا کو دوسرے میچ میں شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کر لی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+