افغان خواتین پر ظلم ا ور جبر کے خلاف امریکا نے افغان طالبان پر نئی پابندیاں عائد کردیں

بریکنگ نیوز ٹوڈے : افغانستان میں خواتین پر ہونے والے ظلم اور  جبر کے  واقعات کے پیش نظر  امریکا نے افغان طالبان پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

 

نیوز ٹوڈے  :اس حوالے سے افغان وزارت خارجہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیاہے کہ امریکی پابندیاں افغان امریکا تعلقات پر منفی اثر  مرتب کر سکتی ہیں ۔

 

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک بیان میں کہا کہ امریکا کی پالیسی دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی میں رکاوٹ  بن رہی ہے جس کا جلد سے جلد امریکا کو حل نکالنا ہو گا ۔

 

افغان وزارت خارجہ کے مطابق رواں ہفتے کی دوحہ ملاقات میں فریقین نے تمام اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا  اور مشاورت سے حکمت عملی بنانے پر غور کیا ۔ 

 

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکا نے گزشتہ روز خواتین کے حقوق  کی خلاف ورزی میں شامل  طالبان ارکان پر ویزا پابندی لگائی ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ ایران میں حجاب قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کیے  جانے والی لڑکی کے انتقال  پر پورے ملک میں  کئی جگہ مظاہرے جا ری ہیں اور ان مظاہروں نے اب خطرناک صورتحال اختیار کر  لی ہے ، واضح رہے کہ ان مظاہروں  میں کئی افراد ہپلاک بھی ہو چکے ہیں ۔

 

مزید پڑ ھیں : آرکٹک میں جمی برف بھی اب بارود سے پگھلنے لگی ہے

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+