پاکستان ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 34 اوور بعد چھکا،کیا ماڈرن ڈے کرکٹ پاکستان کے لیے نا ممکن ہے ؟

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان نے آج بنگلادیش کے خلاف فتح حاصل کر ک فائنل میں جگہ بنا لی ہے ،مگر  قومی ٹیم کی سلو بیٹنگ پر مسلسل تنقید جاری ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستانی ٹیم نے 34 اوورز کے بعد چھکا لگایا ،قومی ٹیم کے اس اندازسے کسی بھی کرکٹ کے مداح کو تشویش لاحق ہو سکتی ہے ۔

 

پوری دنیا سے سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے پاکستان کی سلو بیٹنگ  اور کھلاڑیوں کے سلو اسٹرائیک ریٹ کو متنازع بنا کر تنقید کی جا رہی ہے ۔

 

یاد رہے کہ سلو اسٹرائیک ریٹ کی بدولت انگلینڈ نے پاکستان کو 16 سال بعد پاکستان کی  ہی سر زمین پر باآسانی شکست دی،جس کے بعد کرکٹ کے مداح آگ بگولہ ہو چکے ہیں ۔

 

یاد رہے کہ پاکستان  کے ساتھ ساتھ بھارت کے اسپورٹس تجزیہ کاروں کی جانب سے بھی بابر اعظم او محمد رضوان کے کھیلنے کے انداز پر تنقید کی جا رہی ہے  تو کئی لوگوں اس پر تحفظات ہیں۔

 

ان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ ہے ہی رسک کا نام اور اگر اس میں رسک نہیں لیں گے تو بڑے ٹیموں سے جیتنا کافی مشکل ہو سکتا ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : رواں ماہ آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ کپ میں سب کی نظریں پاکستان پر ہیں ، اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا پاکستان اسی کامبینیشن سے میدان میں اترے گا ےا سلو اسٹرائیک ریٹ کو مد نظر رکھتے ہو ئے کو ئی نئی  حکمت عملی بنائے گا ۔

 

مزید پڑھیں : بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 11 ہزار رنز بنا کر ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+