کنگ چارلس پر شاہی پروٹوکول کی خلاف ورزی کا الزام عائد
- 14, اکتوبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : کنگ چارلس نے حال ہی میں وزیر اعظم برطانیہ لز ٹرس سے ملاقات کی ،مگر اس ملاقات کے بعد کنگ چارلس کو شدید تنقید کاسامنا ہے۔
نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس ملاقات کے دوران کنگ چارلس کو وزیر اعظم لز ٹرس سے انتہائی غیر رسمی انداز میں ملتے ہو بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔
دوسری جانب برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں کنگ چارلس کو ’ڈیئر او ڈیئر‘ کہہ کر بات کرتے ہوئے سنا گیا ہے ۔
کنگ چارلس کوگفتگو آگے بڑھانے سے پہلے کچھ غیر رسمی انداز میں ’ڈیئر او ڈیئر‘ کہہ کر بات کرتے ہوئے سنا گیا ہے ،جس پر برطانوی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بطور بادشاہ ان کو یہ سب زیب نہیں دیتا۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شاہی خاندان کے کچھ اصول و ضوابط ہیں جن کو مد نظر رکھنا کنگ چارلس کی اولین ترجیح ہونی چاہیے ،مگر اس ملاقات کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ انہوں نے شاہی خاندان کے اہم پروٹوکول کی خلاف ووزی کی ہے ۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ نے70 سال میں کبھی کسی بھی شاہی پروٹوکول کی خلاف ورزی نہیں کی ۔
مزید پڑ ھیں : برطانیہ نے یوکرین کو دفاعی میزائل دینے کا اعلان کر دیا
تبصرے