نائجیریا میں سیلاب کی وجہ سے اموات میں اضافہ

 

بریکنگ نیوز:نائجیریا میں بدترین سیلاب  کی وجہ سے اب تک اموات میں اضافہ ہوا ہے مرنے والوں کی تعداد 600 سے تجاوز کر گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق اب تک 20  لاکھ افراد سیلاب کی وجہ سے متاثرہوئے ہیں۔ جس میں سے 2لاکھ سے زائد  گھروں کومکمل طور پر نقصان پہنچا ہے۔

 

امریکہ کے میڈیا کے مطابق نائجیریا  کی نیشنل مینجمنٹ ایجنسیوں نے  پہلے ہی  الرٹ کیا تھا کہ پانی کے ذخائر اوورفلو کر سکتے ہیں۔ نائجیریا   میں سیلاب کی وجہ سے کافی نقصان ہوا ہے۔

 

نیوز ٹوڈے:نائجیریا میں 36  میں سے 27 شہر سیلاب سے متاثر ہیں۔ ان علاقوں میں امدادی کام جاری ہے۔ معمول سے زیادہ بارشیں بھی  نقصان کا باعث بنی ہیں اس کے علاوہ ہمسایہ  ملک کیمرون  سے بھی لگڈوڈیم سے پانی کے اخراج کی وجہ سے پانی میں اضافہ ہوا ہے۔

 

نیوزالرٹ ٹوڈے:یاد رہے کہ پاکستان کو بھی سیلاب کاریوں کا سامنا ہے جس میں جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔  لیکن امدادی ٹیموں نے اپنا کام جاری  رکھا ہوا ہے۔ نائجیریا میں سیلاب کی وجہ سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

 

مزید پڑھیں: افغان طالبان کی دوحہ میں امریکی حکام سے ملاقات ،منجمد اثاثوں کی بحالی پر بات چیت

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+