فرانسیسی فٹبالر 'کریم بینزیما 'نے سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ ’بیلن ڈی اور‘ جیت لیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے  : فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما نے سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ ’بیلن ڈی اور‘ اپنے نام کر کے تاریخ رقم کر دی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ کریم بینزیما بیلن ڈی اور جیتنے والے پانچویں فرانسیسی کھلاڑی ہیں ۔

 

یاد رہے کہ فرانس کی جانب سے آخری بار 1998 میں زیڈان نے سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ  جیتا تھا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے :کریم  بینزیما نے ریال میڈرڈ کو چیمپئنز لیگ اور لا لیگا جتوانے میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے گزشتہ سیزن میں 44 گولز کیے اور ٹیم کو فاتح بنانے میں اپنااہم کردار ادا کیا ۔

 

واضح رہے کہ بیلن ڈی اور ایوارڈ فرانس فٹبال کی جانب سے سال کے بہترین فٹبالر کو دیا جاتا ہے جبکہ اس میں دنیا بھر سے 180 صحافی فاتح کیلئے ووٹ کرتے ہیں۔

 

خیال رہے کہ پچھلے سال یہ ایوارڈ لیونل میسی نے ریکارڈ 7ویں بار اپنے نام  کر کے تاریخ رقم کی تھی۔

 

مزید پڑ ھیں : ٹی 20 ورلڈکپ2022ء: نیدرلینڈز نے نمیبیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+