آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے سے انکار کردیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہو ئے اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا کی رپورٹس  کے مطابق آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ نے  اسرائیل کی جارحیت پر یہ بیان دیا ، انہوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت کے طور پر مزید تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

 

آسٹریلیا کی وزیر خارجہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بیان دیا کہ اسرائیل اور فلسطینی عوام کے درمیان کسی بھی امن مذاکرات کے ایک حصے کے طور پر اس مسئلے کو حل کیا جانا چاہیے تا کہ خطے میں امن قائم کیا جا سکے ۔

 

آسٹریلوی وزیر خارجہ نے بیان دیا کہ آسٹریلیا دو ریاستی حل کے لیے پرعزم ہے اور  اسی طریقہ کار کی حما یت کرتا ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 2018ٗء کے فیصلے کے بعد آسٹریلیا کی سابق حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیا تھا تاہم اب آسٹریلوی حکومت اپنا فیصلہ واپس لے چکی ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : پارلیمانی ارکان کی وزیر اعظم لز ٹرس کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تیاری

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+