پاکستانی خاتون ربیعہ شہزاد نے پاورلفٹنگ کے عالمی مقابلوں میں سلور میڈل جیت لیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے: پاکستان پاور لفٹر  خاتونربیعہ شہزاد نے پاور لفٹنگ کے عا لمی مقابلوں میں سلور میڈل جیت  کر پاکستان کا نام فخر سے بلند کر دیا۔

 

نیوز ٹوڈے : خیال رہے کہ ورلڈ پاور لفٹنگ کے مقابلے گلوبل پاور لفٹنگ کمیٹی کی جانب سے منعقد کروائے گئے ۔ 

 

واضح رہے کہ پاکستانی  ویٹ لفٹر ربیعہ شہزاد نے 52 کے جی کلاس میں سلور میڈل جیتا جبکہ ان مقابلوں میں یوکرین کی پاور لفٹر نے گولڈ میڈل  حاصل کیا۔

 

پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ربیعہ شہزاد نے اس مقابلے کے دوران 267.5 کلوگرام وزن اٹھا کر قومی ریکارڈ بھی  اپنے نام کر لیا ۔

 

یاد رہے کہ اس حوالے سے ربیعہ شہزاد کا کہنا تھا کہ میں انٹرنیشنل مقابلوں میں سلور میڈل جیت کر خوش ہوں۔

 

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بیان دیا کہ میں اپنے خرچ پر بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے رہی ہوں، میرا مقصد نیشنل ریکارڈ قائم کرنا تھا تاکہ میں اپنی  بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکوں ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : ربیعہ نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو فیڈریشن کے معاملات دیکھنے چاہئیں تا کہ ملک میں پیدا ہونے والے ٹیلنٹ کو استعمال کر کے پاکستان کا نام مزید روشن کیا جا ئے ۔

 

مزید پڑ ھیں : یو اے ای کے بولر ' کارتھیک میاپن' کی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء میں پہلی ہیٹ ٹرک

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+