11سالہ ما ہنور نے ایشین جونیئر اسکوائش ٹائٹل اپنے نام کر لیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے:ملائیشیا میں اٹھارویں پینانگ جونیئر اوپن2022کی چیمپین بننے کے بعدپاکستان کی ۱۱ سالہ اسکوائش کھلاڑی ماہنور علی کی کم عمری میں ہی مہارت کی تعریف کی جا رہی ہے۔

نیوز ٹوڈے: ماہنور کا تعلق پشاور سے ہے لیکن وہ کراچی میں رہتی ہیں۔ ماہنور نے ایشین جونیر اسکوائش فائنل میں ملائیشیا کی اوانتیکا شری سینیواسگم کو ہرا کر شاندار ٹرافی اپنے نام کی۔ اس کے علاوہ یکطرفہ مقابلے میں ماہنور نے مسلسل تین سیٹ

جیتے۔

 

ان کا کہناتھا کہ ٹرافی وصول کرنے کا لمحہ جذباتی ہے اس نے کہا کہ یہ میرے لئے پہلا موقع تھا کہ کوئی بین الاقوامی ایونٹ جیت کر ٹرافی حاصل کی۔

 

 نیوز الرٹ ٹوڈے:انہوں نے اپنے والد اور اپنے کوچ عامر کو انسپائر ہونے کا سہرا دیا۔ اس کا کہنا تھا  کہ ان کے بغیر ممکن ہی نہیں تھا میں اپنے والد اور اپنے کوچ کی بے حد مشکور ہوں۔

 

انہوں نے اپنے والد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی کے پیچھے میرے والد  کی سپورٹ ہے۔

 

مزید  پڑھیں: شاہین آفریدی کی تیز رفتار'یارکر' نے افغانستان کے بیٹر کو ہسپتال پہنچا دیا

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+