برطانوی وزیراعظم لِز ٹرس نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا
- 20, اکتوبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : برطانیہ کی وزیراعظم لِز ٹرس نے وزارت عظمی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیاہے۔
نیوز ٹوڈے : برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لز ٹرس نے بادشاہ چارلس سے ملاقات میں استعفی سے آگاہ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ لِز ٹرس نے کنزرویٹیو پارٹی کی سربراہی بھی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ لز ٹرس کے خلاف پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی جبکہ اس سے قبل ان کی وزراء نے بھی استعفے دینا شروع کر دیے تھے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : خیال رہے کہ برطانیہ میں یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد اب تک کو ئی مستحکم حکومت نہیں آ ئی اور اسی وجہ سے برطانیہ شدید سیاسی مسائل سے دوچار ہے ۔
مزید پڑ ھیں : بھارت کی جانب سے پاکستان کی سرحد کے قریب نئے فوجی اڈےقائم
ماریہ عاشق
تبصرے