روسی وزیر دفاع کا امریکی وزیر دفاع کو ٹیلیفون

بریکنگ نیوز ٹوڈے : حال ہی میں روسی وزیر دفاع نے امریکی وزیر دفاع سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور خطے میں جاری بد امنی پر تبادلہ خیال کیا ۔

 

 نیوز ٹوڈے : روس کے میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے امریکی ہم منصب جنرل (ر) لائیڈ آسٹن سےفون کال پر خطے میں جاری بد امنی کے متعلق بات چیت کی ۔ 

 

واضح رہے کہ ماسکو سے روسی وزارت دفاع  کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہےکہ روسی اور امریکی وزراء دفاع کے درمیان یوکرین کی صورتحال پر مشاورت ہوئی۔ 

 

اس حوالے روسی وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ روسی وزیر دفاع کا امریکی وزیر دفاع سے تین روز میں یہ دوسرا رابطہ ہے ،دونوں فریقین کے مابین تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے بھی بات چیت ہو ئی۔

 

واضح رہے کہ امریکا کے علاوہ روسی وزیر دفاع نے برطانوی، فرانسیسی اور ترک ہم منصبوں سے بھی  اس صورتحال پر بات چیت کی ۔ 

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : روسی وزارت دفاع کے مطابق ترک، برطانوی اور فرانسیسی وزراء دفاع سے بات چیت میں یوکرین کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔

 

مزید پڑ ھیں : زیلینسکی اپنے ہی ایک شہر پر ایٹم بم گرا کر امریکہ اور روس میں جنگ کروانے کی سازش کر رہے ہیں

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+