پاکستانی لیجنڈز وسیم اکرم اور وقار یونس نے شاہین آفریدی کی فٹنس پر سوالات اٹھا دیے

بریکنگ نیوز ٹوڈے :سابق پاکستانی لیجنڈز نے پاک بھارت ٹاکرے کے بعد کچھ اہم نکات پر بات کر کے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا۔

 

 نیوز ٹوڈے :واضح رہے  کہ  پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولرز وسیم اکرم اور وقار یونس نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس پر سوالات اٹھا دیے۔

 

اس حوالے سے بات کرتے ہو ئے نجی نشریاتی چینل پر بات کرتے ہو ئے  وقار یونس کی جانب سے بیان دیا گیا  کہ گزشتہ روز بھارت کے خلاف ہم نے اس شاہین شاہ آفریدی کو نہیں دیکھا جس کو  پورا پاکستان جانتا ہے ۔

 

شاہین آفریدی کی فٹنس پر بات کرتے ہو ئے وقار یونس نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں ہونے والی سہ ملکی سیریز کے دوران میں وہاں موجود تھا۔

 

وقار یونس نے کہا کہ میں نے شاہین سے متعلق میڈیکل پینل اور قومی ٹیم کے  کپتان بابر اعظم سے سوال کیا تھا کہ آپ شاہین شاہ آفریدی کو ورلڈ کپ میں لے کر جا رہے ہو  تو تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اس کو کیوں نہیں کھلایا۔

 

انہوں نے کہا کہ نیٹ میں آپ کتنی بھی بولنگ کر لیں لیکن اصلی امتحان میچ میں ہوتا ہے اور پریشر میں  ہی بالر کی لائن اور لینتھ کا اندازہ ہوتا ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : وقار یونس نے کہا کہ  اگر شاہین کو  ورلڈ کپ میں کھلانا تھا تو اس کو تین چار میچز میں کھلا کر  مومینٹم میں لانا بہت ضرور ی تھا۔

 

مزید پڑ ھیں : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء: بنگلا دیش نے نیدرلینڈز کو 9 رنز سے شکست دے دی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+