سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا بڑا اضافہ

دانیال احمد خان
24 October,2022

بریکنگ نیوز ٹوڈے :پاکستان بھر  میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا  ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ یا ۔ 

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 47 ہزار 700 روپے  تک پہنچ چکی ہے ۔ 

 

دوسری جانب 10 گرام سونے کا بھاؤ 1115 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 26 ہزار 629 روپے ہو گئی ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے  : خیال رہے کہ ایسوسی ایشن کے مطابق  عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر کم ہو کر 1647 ڈالر فی اونس  ہو چکا ہے ۔

 

واضح رہے کہ بڑھتی ہو ئی مہنگائی سے عوام آج کل سنگین مسائل سے دوچار ہے ، عوام کا کہنا ہے کہ کو ئی بھی لیڈر یا سیاستدان آئے مگر ان کے پاس ہمارے مسائل کا حل نہیں ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : ڈالر کی اڑان کا سفر جاری ، روپیہ مسلسل زوال کا شکار ، امریکی ڈالر221 روپے کا ہوگیا

Share This Article