پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے ایک شخص انتقال کر گیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا  ٹی 20 کرکٹ میچ دیکھتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے ایک بھارتی شخص انتقال کر گیا ۔

 

نیوز ٹوڈے : کرکٹ شائقین  کے لیے پاک بھارت میچ کسی  میدان جنگ سے کم نہیں ہوتا ، یہی وجہ ہے کہ کمزور دل کے افراد کو چاہیئے کہ وہ اس ٹاکرے کو دیکھنے سے گریز کریں ۔

 

واضح رہے کہ بھارتی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والا بٹو گوگوئی نامی شخص پاک بھارت ٹی 20 کرکٹ میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے  سے انتقال کر  گیا ۔

 

بھارتی میڈیا  کی رپورٹس کے مطابق 34 سالہ بٹو گوگوئی پاک بھارت ٹی 20 کرکٹ میچ دیکھتے ہوئے اچانک بے ہوش ہو گیا تاہم اس کے دوست اسے فوری طور پر اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے  بتایا کہ گوگوئی انتقال کر چکا ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : بھارتی شخص گوگوئی کے دوستوں کا کہنا ہے کہ وہ کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے سنیما ہال گئے ہوئے تھے جہاں اونچی اور سنسنی خیز آوازوں کے باعث بٹو گوگوئی کو دل کا دورہ پڑ گیا ۔

 

مزید پڑ ھیں : پاک بھارت میچ امپائر کے متنازع فیصلے پر سائمن ٹفل نے امپائر کا فیصلہ درست قرار دے دیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+