بنگلادیش میں سمندری طوفان نے تباہی برپا کر دی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : بنگلہ دیش میں حال ہی میں ایک خطرناک طوفان رونما ہوا ،اس سمندری طوفان سترنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی۔

 

نیوز ٹوڈے : سمندری طوفان  میں آنے والی بلند لہروں کے باعث کشتی ڈوبنے سے 8 افراد لاپتا ہو چکے ہیں ، حکام کی جانب سے لاپتا افراد کی  تلاش کے لیے آپریشن جاری ہیں ۔

 

واضح رہے کہ بنگلہ دیشی حکام کے مطابق زیادہ تر اموات درختوں کے گرنے کے نتیجے میں ہوئیں، طوفانی ہواؤں سے سیکڑوں درخت جڑ سے اُکھڑ گئے۔ جس کے باعث ہزاروں مکانات بھی گر گئے ۔

 

بنگلادیشی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق متاثرہ علاقوں کے تقریباً ایک کروڑ صارفین بجلی سے محروم ہوچکے ہیں۔

 

 یاد رہے کہ طوفان ٹکرانے سے پہلے ساحلی علاقوں سے 10 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا اور ساحلی علاقوں کے اسکول بند کر دیے گئے تھے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : طوفان کے زیر اثر دارالحکومت ڈھاکا، کھُلنا اور باریسال شہروں میں بھی تیز بارش ہوئی،واضح رہے کہ تمام تباہی گزشتہ رات طوفان کے ٹکرانے کے بعد ہو ئی جس کے بعد عوام کو سنگین مسائل کا سامنا ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : اسرائیل کے انکار کے بعد زیلینسکی کیلیے آنے والا وقت کسی قیامت سے کم نہیں ہے

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+