شعیب ملک کی بابر اعظم پر تنقید

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر سابق قومی  کپتان شعیب ملک نے بابر اعظم کی کپتانی پر سوالات اٹھا  دیے ہیں ۔

 

نیوز ٹوڈے : میڈیا پر ایک انٹرویو کے دوران شعیب ملک نے کہا کہ بابر اعظم بار بار ایک طرح کی ہی غلطی کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پریشر والے میچ میں سینئر کھلاڑیوں کا کردارضروری ہوتا ہے ۔

 

شعیب ملک نے کہا کہ اگر کپتان غلط فیصلہ لے رہا ہے تو سینئر کھلاڑی کو بتانا چاہیے کہ یہ غلط فیصلہ ہے اور کپتا ن کی مدد کرنی چاہیے۔

 

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ فاسٹ بولر کے ساتھ ایک سینئر کھلاڑی کو ہونا چاہیے جو اس کو  موقع کی مناسبت سے صحیح  اور غلط بتائے ۔

 

واضح رہے کہ سابق کپتان نے بابر اعظم کی کپتانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر اتنے سالوں میں آپ کو کپتانی کرنا نہیں آئی تو پھر آپ کو اس عہدے کو چھوڑ دینا چاہیے۔

 

شعیب ملک نے کہا کہ اگر ایک ہی غلطی بار بار کی جائے تو بہتر ہے کپتانی چھوڑ دینی چاہیے، بہت سارے لوگ کپتانی چھوڑ چکے ہیں۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 12 مرحلےمیں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں کامیابی سمیٹ لی ۔

 

مزید پڑ ھیں : قومی ٹیم کے 8 کھلاڑیوں کا پرتھ میں ٹریننگ سیشن جاری

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+