بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں مزید تنزلی ،قومی کپتان چوتھے نمبر پر موجود

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان  کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں  ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق بابر اعظم کے پوائنٹس 808 سے کم ہو کر 799 تک آ چکے ہیں ۔

 

یاد رہے کہ اس سے قبل کپتان بابر اعظم آئی سی سی کی ٹی توئنٹی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود تھے،مگر بھارت کے خلاف رنز  کیے بغیر آئوٹ ہونے کے بعد بابر اعظم کی تنزلی ہو ئی۔

 

دوسری جانب پاکستان کے محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں، ان کے ریٹنگ پوائنٹس 861 سے کم ہو کر 849 تک  پہنچ گئے ہیں۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے رینکنگ میں دوسرے پر آ گئے ہیں جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو تیسرے پر چلے گئے ہیں اور ویرات کوہلی 15 ویں سے 9 ویں نمبر پر براجمان ہو چکے ہیں ۔

 

مزید پڑ ھیں : بڑا اپ سیٹ ، بارش کے باعث انگلینڈ کو آئر لینڈ سے شکست

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+