ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء: جنوبی افریقہ نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

بریکنگ نیوز ٹوڈے :  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے سپر 12 مرحلے میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی ۔

 

نیوز ٹوڈے :  بھارت پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے صرف 133 رنز اسکور کر سکا ، جنوبی افریقہ کے گیند بازوں کی جانب سے بہترین بالنگ کا مظاہرہ کیا گیا اور بھارت کے  شاندار  بلے بازوں کو فوری  پویلین بھیج دیا ۔

 

بھارت بلے باز سوریا کمار یادو اور دنیش کارتک کی جانب سے پارٹنر شپ  لگائی گئی جس کے بعد بھارت 133 رنز تک رسائی حاصل کر نے میں کا میاب ہو ا۔

 

دوسری جانب جنوبی افریقہ کی بلے بازی شروع ہو ئی تو  انہوں نے بھارتی گیند بازوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور ان کی خوب پٹائی کی ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے: جنوبی افریقہ کے بلے باز ماکرم اور ملر کی جانب سے شاندار نصف سنچری اسکور کی گئی جس نے ٹِم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ، یاد رہے کہ جنوبہن افریقہ کے کپتان   ایک دفعہ پھر اچھی اننگز کھیلنے میں ناکام ہو ئے۔

 

خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کے جیتنے کے بعد  پاکستان  کی سیمی فائنل تک رسائی کافی مشکل ہو چکی ہے ، پاکستان  اب اگر اپنے بقیہ میچز جیت بھی جا ئے توسیمی فائنل تک رسائی  نا ممکن لگ رہی ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : پاکستان نے نیدرلینڈز کو6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کی پہلی جیت اپنے نام کر لی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+