ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 1 ہزار رنز اسکور کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے

بریکنگ نیوز ٹوڈے : بھارتی بلے باز ویرات کوہلی  ورلڈ کپ میں 1 ہزار انز اسکور کرنے والے  دوسرے کھلاڑی بن چکے ہیں  ، واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے   اس ورلڈ کپ میں  میچ وننگ اننگز کھیل کر  بھارت کو اہم فتح حاصل کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کیاہے۔

 

نیوز ٹوڈے : اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 1 ہزار رنز کرنے کا ریکارڈ سری لنکا کے بیٹر مہیلا جے وردینا کے نام تھا ،یاد رہے کہ سری لنکن بیٹر نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں ایک سنچری اور چھ نصف سنچریاں اسکور کی ہوئی ہیں۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے مہیلا جے وردینا کے 31 میچز کا ریکارڈ صرف 22 میچز میں حاصل کر لیا ہے ۔

 

یاد رہے کہ اس سے قبل ویرات کوہلی تین سال سے آئوٹ آف فارم تھے تاہم ان کی حالیہ کارکردگی کے بعد ان کی بہترین فارم واپس آ چکی ہے ۔

 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء میں  ہونے والے پاک بھارت مقابلے میں بھی ویرات کوہلی کے شاندار 83 رنز کے باعث بھارت نے پاکستان کو   شکست دی تھی۔

 

مزید پڑ ھیں : کیا پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 سے باہر ہو چکا ہے ؟

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+