افغانستان سری لنکا اور نیوزی لینڈ انگلینڈ کے مابین فیصلہ کن میچز آج کھیلے جا ئیں گے

بریکنگ نیوز ٹوڈے : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج گروپ ون میں دو  اہم میچز کھیلے جائیں گے۔

 

واضح رہے کہ آج افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، جبکہ دوسرا اہم مقابلہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جا ئے گا ۔

 

نیوز ٹوڈے : یاد رہے کہ ایونٹ کے  یہ دونوں میچز  آستریلیا کے شہر برسبین میں کھیلے جائیں گے۔

 

آج کا پہلا مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے افغانستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جا ئے گا ، یاد رہے کہ پہلا میچ اس وقت جاری ہے ۔

 

دوسری جانب دن کا دوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق 1 بجے شروع ہوگا جو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہے۔

 

خیال رہے کہ انگلینڈ کو سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کے لیے اس میچ میں لازمی فتح حاصل کرنا ہوگی۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : ابھی تک ورلڈ کپ میں  کئی اپ سیٹس ہو چکے ہیں ، چھوٹی ٹیموں نے جارحانہ کارکردگی دکھا کر بڑی ٹیموں کو با آسانی شکست دی ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : ویرات کوہلی کے کمرے کی ویڈیو لیک

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+