امریکی ڈالر 220روپے کا ہوگیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : امریکی ڈالر مسلسلزوال کا شکار ہے جبکہ  اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ  آئے روز مستحکم ہوتا جا رہا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں کمی آنا شروع ہوگئی تھی۔

 

یاد رہے کہ انٹر بینک میں ڈالر 44 پیسے سستا ہونے کے بعد 220 روپے 45 پیسے  تک پہنچ چکا ہے  جبکہ گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 220 روپے 89 پیسے  پر بند ہوا تھا ۔

 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہونے کے بعد 226 روپے 50 پیسے تک  پہنچ چکا ہے ۔

 

خیال رہے کہ ڈالر کی قدر کم ہونے اور روپے کو استحکام ملنے کی وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ۔

 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 225 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41490 پر آ گیا ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ پاکستان  کی عوام کو فی الوقت کمر توڑ مہنگائی کا سامنا ہے،عوام کا کہنا ہے کہ روز مرہ کی اشیاء خریدنا بھی اب سکت سے باہر ہو چکا ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : کمرشل صارفین کے لئے فی یونٹ گیس کی قیمت میں دوگنا اضافہ

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+