قومی ٹیم کا سڈنی میں ٹریننگ سیشنجاری

بریکنگ نیوز ٹوڈے :آسٹریلیا کے شہر  سڈنی میں قومی ٹیم کا ٹریننگ سیشن جاری ہے ، اس سیشن میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی  پریکٹس کی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : پاکستانی اسکواڈ کے ٹریننگ سیشن کا آغاز آ ج سڈنی میں ہوا جہاں کھلاڑیوں کی جانب سے تھرو اور کیچ پریکٹس پر کام کیا گیا ۔

 

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء میں پاکستان اپنا اہم میچ کل جنوبی افریقا کے خلاف سڈنی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گا ۔

 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء میں آج نیدرلینڈز کا مقابلہ زمبابوے سے ہوگا جبکہ بنگلادیش اور بھارت بھی آمنے سامنے ہوں گے۔

 

یاد رہے کہ اگر بنگلادیش آج بھارت کو ہرا دے اور پاکستان اپنے 2بقیہ  میچز جیت جائے  تو پاکستان  کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات ایک مرتبہ پھر روشن ہو جا ئیں گے ۔

 

واضح رہے کہ بنگلادیش اور بھارت کےمابین میچ  کا آاگز دوپہر ایک بجے  کیا جا ئے گا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے  : پاکستان کو ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر ورلڈ کپ میں رہنے کے لیے دوسری ٹیموں پر انحصار کرناپڑ رہا ہے ،قومی ٹیم ورلڈ کپ میں اگر مگر کا شکار ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : جنوبی افریقہ کے خلاف فخر زمان کی جگہ محمد حارث کو اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+