بھارتی بلے باز سوریا کمار یادو نے محمد رضوان سے پہلی پوزیشن چھین لی
- 02, نومبر , 2022

بریکنگ نیوز ٹوڈے: بھارتی بلے باز سوریا کمار یادو نے پاکستانی وکٹ کیپر اوپننگ بیٹسمین محمد رضوان سے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھین لی ہے ۔
نیوز ٹوڈے : بھارتی ٹیم کے جارحانہ بلے باز سوریا کمار یادو آئی سی سی کی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ سوریا کمار یاد و 863 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ محمد رضوان 842 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں ۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنتی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے بیٹر ڈیون کانوے تیسرے نمبر پر جبکہ پاکستانی کپتان بابر اعظم چوتھے نمبر پر موجود ہیں ۔
دوسری جانب بولنگ کیٹگری میں افغانستان کے گیند باز راشد خان کے پاس پہلی پوزیشن موجود ہے ،جبکہ آ ل رائونڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن بھی پہلی پوزیشن پر ہیں ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : خیال رہے کہ قومی کپتان بابر اعظم کی کئی دیر تک نا قابل شکست کارکردگی کے بعد ان کی فارم ختم ہو چکی ہے ، قومی بیٹر کو بیٹنگ میں مشکلات کا سامنا ہے ۔
مزید پڑ ھیں : نیدرلینڈز نے زمبابوے کو 5وکٹوں سے شکست دیدی

تبصرے