بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش کو 5 رنز سے شکست دے دی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : آ ئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے  میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد  بنگلادیش  کو 5 رنز سے شکست دے دی ہے ۔

 

نیوز  ٹوڈے : واضح رہے کہ بنگلادیش کو شکست دینے کے بعد بھارتی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ میں پہنچنے کے لیے صرف ایک میچ کی دوری پر ہے ۔

 

بنگلادیش کو  جیت کے لیے آ خری اوور میں 20 رنز درکار تھے تاہم  وہ صرف 14 رنز  ہی بنا سکے ،اس کے برعکس بنگلادیش کی جانب سے بیٹنگ کا جارحانہ آغاز کیا گیا اور پاور پلے میں  بنگال ٹائیگرز نے 60 رنز اسکور کیے ۔

 

بنگلادیش کے کھلاڑی لٹن داس کی جانب سے بہترین اننگز کھیل گئی تاہم وہ  ٹیم کو فتح دلوانے میں ناکام رہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : خیال رہے کہ بھارت کو  جتوانے میں ویرات کوہلی  نے ایک دفعہ پھر نمایاں کردار ادا کیا اور 64 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نا ٹ آئوٹ رہے  جبکہ کے ایل راہول کی جانب سے بھی نصف سنچری اسکور کی گئی ۔

 

یاد رہے کہ بھارت کے ہاتھوں شکست  کے بعد بنگلادیش کی ٹیم ورلڈ کپ   2022ء سے باہر ہو چکی ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : بھارتی بلے باز سوریا کمار یادو نے محمد رضوان سے پہلی پوزیشن چھین لی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+