ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء:پاکستان اور جنوبی افریقہ میچ کے موقع پر سڈنی میں کراچی اور لاہور جیسا منظر

بریکنگ نیوز ٹوڈے:ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ میچ میں سڈنی میں پاکستان کو سپورٹ کرنے والے فینز نے اپنا جوش خروش دکھایا اور سڈنی کی سڑکوں پر لاہور اور کراچی جیسا ماحول بنا دیا۔

 

پاکستان  کے بڑے شہروں میں میچز کے دوران بہت فینز کاجوش و خروش عروج پر ہوتا ہے خاص کر جب انڈیا اور پاکستان کا میچ ہو اسی طرح کے کچھ مناظر سڈنی میں بھی دیکھنے کو ملے۔

 

نیوز ٹوڈے: میچ شروع ہونے سے پہلے فینز ڈبل ڈیکر کا بھی چکر لگاتے رہے اور جوش و خروش دکھاتے رہے اور سڈنی کی سڑکوں پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔

 

ہر طرف پاکستان زندہ باد کے نعرے تھے۔ انہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کی بہت حوصلہ افزائی کی۔ پاکستانی ٹیم کے فینز نعرے لگاتی ہوئی اسٹیڈیم میں بھی پہنچی۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے:واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ آج  پاکستانی وقت کے مطابق ایک بجے شیڈول ہے۔

 

مزید پڑھیں: قطر میں فیفا ورلڈ کپ کی 144 جعلی ٹرافیاں ضبط کرلی گئیں

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+